انتہاپسند مودی سرکار کی عام انتخابات جیتنے کے لئے ایک اور چال سامنے آ گئی ۔بابری مسجد کے قریب رام مندر بنانے کی سپریم کورٹ سے اجازت طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی نے سپریم کورٹ سے درخواست میں ایودھیا کی تاریخی بابری مسجد کے مقام سے متصل غیر متنازع اراضی کو رام مندر ٹرسٹ کے حوالے کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔واضح رہے کہ کانگریس کی حکومت نے 1992 میں بابری مسجد کے انہدام کے بعد 1993 میں بابری مسجد کی اراضی سمیت اطراف کی 70 ایکڑ سے زائد زمین کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔بعد ازاں عدالت نے اس زمین سے متعلق اسٹیٹس کو یعنی موجودہ صورتِ حال کو جوں کا توں برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا۔اب بھارت کی حکومت یہ چاہتی ہے کہ عدالت اپنا یہ حکم اٹھا لے تاکہ وہ مذکورہ اراضی رام مندر کی تعمیر کے لیے ہندو فریق کو سونپ سکے۔حکومت کے اس قدم کو اپریل اور مئی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے عین قبل رام مندر کے حامی ہندوں کو خوش کرنے کی ایک سیاسی کوشش کہا جا سکتا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024