ایران کے دار الحکومت تہران میں عوامی مقامات پرپالتو کتوں کے ساتھ گھومنے اور انہیں گاڑی میں ساتھ سوار کرانے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔پولیس چیف نے ایرانی دارالحکومت تہران میں عوامی مقامات پر کتوں پر پابندی عائد کر نے کا اعلان کردیا ، اس پابندی کا نفاذ اس لئے کیا گیا کیونکہ کتوں کے وجود سے دوسرے شہری خوف میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ 2000 ء کے اوائل میں پولیس نے پالتو کتوں کے مالکان کے خلاف کریک ڈائون بھی کیا تھا۔اس کے علاوہ کتوں سے پھیلنے والی بیماریوں کے بارے میں بھی شہریوں کو آگاہی دی گئی تھی۔واضح رہے ایران میں 1979 ء کے اسلامی انقلاب کے بعد کتے پالنا اور ان کے ساتھ عوامی مقامات پر گھومنے پھرنے کو متنازع عمل قرار دیا گیا تھا ۔ایران انتظامیہ کی نظر میں کتے ناپاک ہوتے ہیں اور ان کے مطابق کتے پالنا مغربی پالیسی کی علامت ہے۔پانچ سال قبل پارلیمان میں اس بات پر زوردیا جا چکا ہے کہ کتوں کے ساتھ چہل قدمی کرنے والوں کو جرمانہ اور یہاں تک کے کوڑوں کی سزا بھی دینی چا ہئے .
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024