فلپائن کی مسجد میں دستی بم حملے کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن کے شہر زمبونگا کی ایک مسجد میں دستی بم حملے کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،ملزمان دستی بم حملے کے بعد فرار ہو گئے ۔زمبونگا کی علما کونسل نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد پر دستی بم حملے کو شیطانی، غیر منطقی اور غیر انسانی فعل ہے، شہری ایک دوسرے کی حفاظت کریں ۔مقامی مذہبی رہنما موجیو ہاتامن کا کہنا ہے کہ مسجد پر حملہ غیراخلاقی فعل ہے، اس عمل کی کوئی توجیح پیش نہیں کی جاسکتی۔دوسری جانب فلپائن کی فوج نے زمبونگا کے لوگوں کو اتحاد قائم رکھتے ہوئے شہریوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں اور غلط معلومات پھیلانے سے باز رہیں۔ریجنل ٹاسک فورس کے کمانڈر کرنل لیونل نیکولس نے کہا کہ مسجد پر دستی بم حملے کا تعلق تین روز پر چرچ پر ہونے والے دو بم دھماکوں سے نہیں ۔یاد رہے کہ اتوار کے روز فلپائن کے صوبہ سولو کے علاقے جولو ٹان میں ایک چرچ میں یکے بعدیگرے دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024