پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کرلی گئی ہے ۔ اوگرا نے قیمتیں بڑھانے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے ۔ پیٹرول کی قیمت میں 2روپے 98پیسے ،ڈیزل کی قیمت میں 10روپے 25پیس،ے مٹی کے تیل میں 12روپے 74پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 11 روپے 72پیسے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اوگرا نے سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے جو قیمتوں کا فیصلہ وزارت خزانہ اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مشاورت سے کرے گی۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا، اگر سمری منظورہوگئی تو یکم فروری سے پیٹرول کی نئی قیمت 84روپے 51پیسے ڈیزل کی نئی قیمت 100روپے 16پیسے مٹی کے تیل کی نئی قیمت 70روپے فی لیٹر ہوجائے گی ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38