پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عاصمہ کے قاتل کا فرار خیبرپختونخواہ حکومت کی آشیرباد کے بغیر ناممکن تھا۔ پی ٹی آئی دہشتگردوں اور قاتلوں کو تحفظ دینے والے لاڈلوں کا بھیانک گروہ بن چکی ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی گھناونے اور جرائم اور دہشتگردوں کی نانی بن چکی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کا جرائم میں ملوث افراد سے نرم رویہ قابل مذمت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شریفاں بی بی اور بچی عاصمہ کے قاتلوں کی بھی خیبرپختونخواہ حکومت سرپرستی کررہی ہے، جبکہ مشال خان کے قتل پر اکسانے والا پی ٹی آئی کا مقامی رہنما اب تک آزاد ہے۔ تینوں کیسز میں نامزد ملزمان قانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38