مسلم لیگ ن کے صدرنوازشریف کی صدارت میں سینئررہنماوں کا اہم اجلاس ہوا.ذرائع کے مطابق جلسوں میں عوامی ردعمل پرپارٹی قیادت نے اطمینان کا اظہارکیا۔اجلاس میں عوامی رابطہ مہم میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا، آئندہ ماہ سندھ، خیبرپختونخوا اورکشمیر کے دورے کا فیصلہ کیا گیا.ذرائع کے مطابق نوازشریف یکم فروری کودو روزہ دورے پرکراچی جائیں گے،مسلم لیگ (ن) سندھ کی قیادت کو دورے کی تیاریوں کی ہدایت کی گئی ہے۔نواز شریف چار فروری کو پشاورمیں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ پانچ فروری کو مظفر آباد کشمیرمیں جلسہ عام سے خطاب کیا جائے گا،نوازشریف چترال میں بھی سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38