وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو بہتر بنا کر ہی روزگار کے وسیع مواقع پیدا کئے جا سکتے ہیں۔ افراد کی استعداد کار میں اضافے سے ہی ملک مستحکم انداز میں ترقی کرتے ہیں۔ وہ منگل کو گفٹ یونیورسٹی گوجرانوالہ کے طلباء کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جنھوں نے ان سے ملاقات کی. اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم ترقی کا زینہ ہے۔ تعلیم سے آراستہ ہوئے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے طلباء کو جمہوریت پارلیمانی نظام اور حکومتی ڈھانچے کے کام کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کئی نظاموں کا تجربہ کیا گیا۔ تاہم صرف پارلیمانی نظام ہی کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کا انحصار محصولات پر ہوتا ہے۔ ملک کی کل آبادی کا صرف اعشاریہ آٹھ فیصد حصہ ٹکس ادا کرتا ہے۔ تمام شعبوں سے آگاہی کے لئے نصاب میں شامل تمام مضامین کا مطالعہ کیا جانا چاہئے۔ قائداعظم کی زندگی کے بارے میں زیادہ آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ طالب علم اپنی ذاتی صلاحیتوں کو نکھاریں اور پیشہ وارانہ مہارت حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم ان شعبوں میں شمولیت اختیار کریں جہاں ان کی ضرورت ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38