کرم ایجنسی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میںتین خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیٹیکل حکام کے مطابق منگل کو کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے مقبل میں سڑک کنارے بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے 6 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیٹیکل حکام نے بتایا کہ بارودی مواد کا دھماکا اس وقت ہوا جب مقبل کے علاقے سے ایک گاڑی گزر رہی تھی، دھماکے سے گاڑی تباہ ہوگئی اور اس میں سوار افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیٹیکل حکام کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زخمی شخص کو بھی فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں طلب کرلیا گیا ۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024