نواز شریف، زرداری سے لوٹی دولت کا حساب لیں گے: پی ٹی آئی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان تحرےک انصاف کے سےنئر رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ نواز شرےف اور آصف زرداری سے عوام کی لوٹی ہوئی دولت کی اےک اےک پائی کا حساب لےں گے ،2018 ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے چور اور ڈکےت حکمرانوں سے نجات کا سال ہو گا۔ پی ٹی آئی عوام کو کرپٹ مافےا سے نجات دلا کر دم لےں گی، نواز اور زرداری مافےا نے ہمےشہ کرپشن کو فروغ دےا ہے اور ملک کو لوٹ کر کھا گئے۔ غلام محی الدےن دےوان نے کہا کہ حکومت زندگی کے ہر شعبے مےں ناکام ثابت ہوئی ہے عوام کے جان و مال کی ذمہ داری حکومت پر ہے۔ حکومت عوام کو کسی قسم کا رےلےف نہےں دے سکی ، پاکستان مسائل کا گڑھ بن چکا ہے ، اس سے نمٹنے کے لئے حکومت کوئی سنجےدہ نہےں ، عوام خوشحال ہونگے تو ملک خوشحال ہوگا۔ ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا کہ نواز شریف کے جلسہ میں عوام شرکت نہ کر ان پر عد م اعتماد کااظہار کررہے ہیں پہلی شریف فیملی ملکی دو لت چوری کرتی رہی۔ اب بجلی چور بن گئی۔ نااہل شخص قومی و سا ئل سے ذاتی جلسے جلو س کررہاہے جس کا اعلیٰ عد لیہ نو ٹس لے۔ فرخ جاوید مون نے کہا کہ شریف خاندان کے غلام وزراءکو اپنی وزارتوں سے زیادہ شریف خاندان کی کرپشن، منی لانڈرنگ بچانے کی زیادہ فکر ہے۔ آئندہ الیکشن میں سرکس کے سو شیر مل کر بھی بنی گالہ کے اصلی ببر شیر کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔