تاریخ ساز جلسوں نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں: میاں شہباز غوث
لاہور (پ ر) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز غوث نے کہا ہے کہ جیسے جیسے الیکشن قریب آتے جا رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کے یکے بعد دیگر جلسوں اور میاں شہباز شریف کے منڈی بہائوالدین کے تاریخی جلسے سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ میاں نواز شریف کے بغیر ملکی سیاست نامکمل ہے۔