ملازمت پیشہ خواتین کے بچوں کیلئے ڈے کیئر سنٹر قائم کئے جا رہے ہیں: حمیدہ وحید
لاہورلیڈی رپورٹر) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ خواتین ملک کاسرمایہ ہیں قومی ترقی وخوشحالی کیلئے فعال کرداروقت کی اہم ضرورت ہیں لیکن وہ اپنا یہ کرداراسی صورت میں یکسوئی سے اداکرسکتی ہیںجب انکے بچے محفوظ ماحول میں ہوں، رکنگ خواتین کی سہولت کیلئے حکومت مرحلہ وار پروگرام کے تحت صوبے کے مختلف شہروں میں بچوں کی نگہداشت کے لئے معیاری ڈے کیئر سینٹر قائم کئے جارہے ہیں۔ وہ گزشتہ روز گورنمنٹ کالج برائے خواتین باغبانپورہ میں ڈے کیئر سینٹرز کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہی تھیں- اس موقع پر پرنسپل روبینہ احمد فاروقی، ڈی پی آئی کالجز زاہد میاں، ڈائریکٹر وویمن ڈویلپمنٹ ارشد بیگ،اساتذہ کرام اور طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی-حمیدہ وحیدالدین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں اورخواتین کی شمولیت سے ملکی معاشی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشی طورپر بااختیار بنانے کے لئے معاشرتی مائنڈ سیٹ میں تبدیلی ناگزیر ہے ۔