پیر حمیدالدین سیالوی کے تحریک ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں: عبدالغفور راشد
لاہور (خصوصی نامہ نگا ر) پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے پیر حمید الدین سیالوی کی طرف سے حکومت مخالف تحریک ختم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بدامنی اورافراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ سیاسی استحکام، جمہوری اداروں کا تحفظ اور حسن اسی میں ہے کہ انہیں مدت پوری کرنے دی جائے۔ ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی پر غلطی کوتسلیم کرکے اسے درست کردیا گیاہے۔