پی ایس ایل تھری کیلئے فرنچائز ٹیموں نے متبادل کرکٹرز کا انتخاب کرلیا
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان سپر لیگ تھری کیلئے فرنچائز ٹیموں نے متبادل کرکٹرز کا انتخاب کر لیا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں متبادل کرکٹرز کے انتخاب کیلئے سیشن میں کراچی کنگز نے مچل جونسن کی جگہ ٹائمل ملز، لیوک رائٹ کی جگہ جوئی ڈینلی،کولن منرو کی جگہ لینڈل سیمنز ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کارلوس بریتھ ویٹ کی جگہ جوفرا آرچرلاہور قلندرز نے اینجیلو میتھیوز کی جگہ کیوی کرکٹر اینٹن ڈیوچ ملتان سلطانز نے سری لنکا کے تشارا پریرا اور افغانستان کے نوجوان سپنر ظاہر خان کو متبادل کھلاڑی کے طور پر منتخب کر لیاہے۔