تجارتی پالیسی میں برآمدی ہدف کے حصول میں ناکامی تشویشناک ہے: شفیق اے نقی
لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شفیق اے نقی نے کہا ہے کہ موجودہ تجارتی پالیسی میںحکومت کی جانب سے مقرر کردہ35ارب ڈالر کا برآمدی ہدف کے حصول میں ناکامی تشویشناک امر ہے برآمدات کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کیلئے مختص اربوں روپے کے فنڈزمکمل طور پر جاری نہ ہوسکے صرف50کروڑ روپے جاری ہوئے جس کے باعث برآمدات کم ہوکر 20.44ارب ڈالر رہیں جبکہ درآمدات بڑھ کر 53ارب ڈالر تک پہنچ گئی حکومت کی طرف سے نان ٹیکسٹائل سیکٹر کو نظرکردیا گیا جس کے باعث برآمدات مسلسل کمی کا شکار رہیں اوردرآمدات بڑھ کر 53ارب ڈالر تک پہنچ گئی جس کے باعث تجارتی خسارہ بڑھا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئیان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین میاں شہریار علی حافظ ایم عمران حمید وائس چیئرمین کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خلدون جاوید ملک نے کہا کہ موجودہ 3تجارتی پالیسی کے تحت ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن، پراڈکٹ ڈویلپمنٹ،برانڈنگ، جی ایس پی پلس، قلیل المدتی اقدامات،پلانٹ اینڈ اینگروپلانٹس، اداروں کی مضبوطی اور نئے اداروں کی تحقلیق کیلئے مجموعی طور پر 18ارب مختص کیے گئے تھے۔