تحصیل بار دنیا پور کے الیکشن: تنویر اقبال صدر، رئوف گوندل سیکرٹری منتخب
دنیا پور ( نامہ نگار ) تحصیل بار دنیا پور کے الیکشن، میا ں تنویر اقبال صدر اور چوہدری رئوف گوندل سیکرٹری بار پورے پینل سمیت کامیاب۔ تفصیل کے مطابق بار ایسوسی ایشن دنیاپور کے سالانہ الیکشن ممبر پنجاب بار کونسل چوہدری افضل دھرالہ اور سابق ممبر پنجاب بار و سینئر وکیل میاں سعید بھٹی کی زیر نگرانی منعقد ہوئے۔ نتائج کے مطابق صدر کے امیدوار میا ں تنویر اقبال آرائیں نے 73ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ان کے مدمقابل سردار شفقت رسول ڈوگر نے 58ووٹ حاصل کئے جبکہ سیکرٹری کی سیٹ پر چوہدری رئوف گوندل نے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے78 ووٹ لئے ان کے مدمقابل میاں جاوید اقبال آرائیں 51 ووٹ لے سکے۔ اسی طر ح میاں تنویر اقبال کا پورا پینل کامیاب ہوگیا۔ دیگر جیتنے والوں میں نائب صدر رانا جاوید اقبال نے76، جوائنٹ سیکرٹری قاسم خاں بلوچ نے80، فنانس سیکرٹری رانا امجد حسین نے73، لائبریری سیکرٹری مس روبینہ ملک نے 78 اور آ ڈیٹر کی سیٹ پر کامیاب ہونے والے سعید لڑکا نے74ووٹ حاصل کئے۔ مجلس عاملہ کے کامیاب امیدواروں میں سید سجاد حیدر، مہر محمد یوسف سہارن، رانا عظمت علی، چوہدری مدثر نذیر، ملک افتخار الحسن، رائو عمر دراز اور نذیر ڈوگر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا پور بار کے الیکشن تیسری بار منعقد ہوئے دو بار پہلے ہونے والے الیکشن متنازعہ ہونے کے باعث پاکستان بار کونسل نے ممبر پنجاب بار چوہدری افضل دھرالہ اور میاں سعید علی بھٹی کو نگران مقررکرتے ہوئے الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔