وہاڑی قتل کے ملزم کو سزائے موت 5 لاکھ جرمانے کا حکم
وہاڑی(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی رانا نثاراحمد نے آٹھ ما ہ قبل ہوئے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا تے ہوئے ملزم ممتاز احمد کوسزائے موت اور پا نچ لا کھ روپے جرمانہ کا حکم سنادیا ، نواحی گائوں174ڈبلیوبی میں دوگروپوں کے درمیان معمولی لڑائی ہوئی ، لڑائی کے بعد ثالثوں نے فریقین کے درمیان صلح کرا دی لیکن بعد ازاں ملزم ممتاز احمد نے صلح کا رنج بنا تے ہوئے وسیم کو قتل کردیا تھا ۔