ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل راولپنڈی بنچ کے خلاف سائل کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس شمس الدین مرزا نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل راولپنڈی بنچ کے خلاف سائل کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدائت کردی کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ہمارے دائر کردہ کیس فکس نہیں ہوتے کیس گم ہوجاتے ہیں حکم جاری ہونے پر مزید کارروائی نہیں ہوتی ایسے68 کیس ہیں جن کی اس درخواست میں تفصیل ہے کئی کیس دائر ہوئے تو تین سال بھی ہو چکے ہیں لیکن ان کی باری نہیں آرہی انگور اڈہ چیک پوسٹ کیس کی سماعت ڈیڑھ سال تک ہوئی لیکن کوئی فیصلہ نہ آیا جبکہ دیگر چھ کیس ایسے ہیں جن کی کبھی سماعت ہی نہیں ہوئی ۔