مسلم شہزاد خان کی طرف سے پی ٹی آئی یوتھ ونگ ٹیم راولپنڈی کینٹ اور یوتھ قیادت کے اعزاز میںپر تکلف عشائیہ
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کینٹ کے سابق نائب صدر مسلم شہزاد خان کی طرف سے یوتھ ونگ ٹیم راولپنڈی کینٹ اور یوتھ قیادت کیلئے پر تکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا،جس میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنمائوں نے بھرپورشرکت کی،ڈنر کے بعد پی ٹی آئی کینٹ کے صدر صبا قریشی اور جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ راولپنڈی کینٹ فیض البشر نے کینٹ میں نئے عہدیداران کو نوٹیفکیشن جاری کیے ،اس موقع پر ملک عظیم ڈویژنل صدر،آصف محمود ایم پی اے پی پی9،نوید افتخار چوہدری صدر یوتھ ڈسٹرکٹ راولپنڈی، راجہ وقاص پریزیڈنٹ یوتھ سٹی راولپنڈی، مسلم شہزاد خان، ملک عابد ،راجہ راشد یوتھ ونگ راولپنڈی کینٹ کے تمام عہدیداران اور دیگر موجود تھے،صبا قریشی کینٹ پریزیڈنٹ اور فیض البشر جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ راولپنڈی کینٹ نے کینٹ میں نئے عہدیداران کو نوٹیفکیشن دئیے ۔