ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مستقل ایم ڈی کیلئے صوبائی حکومت نے 8 نام بھجوا دئیے
ملتان (خبر نگار خصوصی) صوبائی حکومت نے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مستقل ایم ڈی کی تعیناتی کے لئے 6 نام بھجوا دئیے ہیں مذکوروہ کمپنی ان امیدواروں کے انٹرویو کے بعد تین نام وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو بھجوائے گی امیدواروں میں خضر عباس‘ محمد سلیم‘ محمد ظفر‘ محمد جاوید سرور‘ محمد سیف اﷲ اور محمدطاہر شاہ شامل ہیں جبکہ میونسپل کارپوریشن ملتان کے ایم او سروسز محمد یار کا نام سکروٹنی کے بعد فہرست سے نکال دیا گیا ہے مذکورہ افسر کا نام کارپوریشن انتظامیہ نے ایم ڈی کی تعیناتی کے لئے بھجوایا تھا۔