زاہد لطیف خان کی بہترین سوزوکی کار ڈیلر کا ایوارڈ جیتنے پرسہیل الطاف کو مبارک باد
راولپنڈی ( نیوزرپورٹر)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہد لطیف خان نے سالانہ ڈیلرز کنونشن کے موقع پر بہترین سوزوکی کار ڈیلر کا ایوارڈ جیتنے پر راولپنڈی چیمبر کے سابق صدر سہیل الطاف کو مبارک باد دی ہے سہیل الطاف نے یہ ایوارڈ چیف ایگزیکٹو پاک سوزوکی موٹرز ماسافومی ہرانو سے دبئی میں منعقدہ سالانہ ڈیلر کنونشن کے موقع پر حاصل کیا ایک بیان انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جہاں آٹو سیکٹر کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے ایسے موقع پر بہترین کارکردگی کاایوارڈملنا کسی فخر سے کم نہیں ہے اور خاص طور پر راولپنڈی چیمبر کے لیے یہ ایک اعزاز کی بات ہے انہوں نے کہا کہ ایسے ایوارڈ ملک بھر کے تاجر وں اور صنعتکاروں کے لیے حوصلے کا باعث بنتے ہیں صدر چیمبر زاہد لطیف خان نے حکومت پر زور دیا کہ آٹوسیکٹر کی ترقی کے لیے مراعات دی جائیں ٹیکسوں اور ڈیوٹی کی شرح میں کمی لائی جائے کاروباری لاگت کم ہو گی تو آٹو سیکٹر کا شعبہ ترقی کرے گا۔