دوموٹر سائیکل سوار ڈاکو میاں بیوی سے طلائی زیورات اور موبائل فون چھین کر فرار
راولپنڈی ۔ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ پیرودھائی کو محسن عتیق نے بتایا کہ میں کمرشل مارکیٹ سے اپنی بیوی کے ہمراہ واپس خیابان سرسید پہنچا تو ٹینکی گرائونڈ پر دوموٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے میری بیوی کے طلائی کنگن اور انگوٹھیاں اتروانے کے بعد ہم دونوں سے موبائل فون چھین لئے اور فرار ہوگئے تھانہ پیر ودھائی کو شیخ ندیم نے بتایا کہ خیابان سرسید میں میرا ہیرو موٹر سائیکل نمبرRIP - 2174 چوری ہوگیاتھانہ سٹی کو آفتاب احمد مرزا نے بتایا کہ چلڈرن پارک سے میری کرولاGLI کار نمبرCB - 022 چوری ہوگئی تھانہ چونترہ کو ذوالفقار احمد نے بتایا کہ روپڑ خورد میں میری ڈاڑھ لاکھ روپے مالیتی گائے اور اس کا بچھڑا چوری ہوگئے تھانہ ائرپورٹ کو فاروق عبداللہ ملک نے بتایا کہ سکیم ون میں میری کرولا کار نمبرIDJ - 6353 چوری ہوگئی تھانہ سہالہ کو مدثر رشید نے بتایا کہ میرے گھر سے قیمتی طلائی زیورات چوری ہوگئے تھانہ مارگلہ کو صفت اللہ نے بتایا کہ فیصل مسجدکی پارکنگ سے میری مہران کار نمبرLRG - 9462 چوری ہوگئی تھانہ کورال کو افتخار احمد نے بتایا کہ کورال میں میرے گھر کے سامنے سے میرا 125موٹر سائیکل نمبرARR - 641 چوری ہوگیا