ہاؤسنگ کالونیاں فراڈ‘ درخواست ضمانت پر ہائیکورٹ کا نیب سے ریکارڈ طلب
ملتان (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم بنا کر شہریوں سے فراڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزموں کی درخواست ضمانت پر نیب ملتان سے 13 فروری کو ریکارڈ طلب کر لیا ہے فاضل عدالت میں محکمہ کوآپریٹو سوسائٹیز ملتان کے سابق افسران اقبال احمد اور طحہ محمد علی نے درخواست ضمانت بعد ازا ں گرفتاری دائر کی تھی کہ نیب ملتان کی جانب سے ایم ڈی اے اہلکاروں کی جانب سے گورنمنٹ آفیشل ہاؤس بلڈنگ سوسائٹی سکیم بنا کر پلاٹوں میں خورد برد اور شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹنے کا مقدمہ درج کیا گیا جس میں درخواست گزاروں کو بلا وجہ ملوث کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ درخواست گزاروں کو مختلف پلاٹوں کی صرف فائلیں پیش کی گئیں اور ان میں کسی قسم کی کرپشن ثابت نہیں ہوتی ہے نیز مرکزی ملزم بھی ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں اس لئے ان کو بھی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔