وارڈن افسر ملک فواد حسن اور پی اے ٹو سی ٹی او نور عالم کا چکوال تبادلہ ،اعزاز میں الوداعی تقریب
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے وارڈن افسر ملک فواد حسن اور پی اے ٹو سی ٹی او نور عالم کا تبادلہ ضلع (صفحہ6 بقیہ27) چکوال کر دیا گیا اس سلسلے میں ٹریفک ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے ضلع چکوال ٹرانسفر ہونے والے وارڈن افسر ملک فواد حسن اور پی اے ٹو سی ٹی او نورعالم کو سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر اعزازی شیلڈ پیش کی اس موقع پر دیگر ٹریفک سٹاف بھی موجود تھا۔