ترقیاتی سکیموں میں ناقص میٹریل کا استعمال میئر ملتان نے تحقیقات کا حکم دیدیا
ملتان (خبر نگار خصوصی) میئر ملتان چودھری نوید الحق ارائیں نے یونین کونسل 17 کی ترقیاتی سکیموں میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کی شکایت پر تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں شہریوں اعظم علی محمد اکرم وغیرہ نے میئر کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ 7 لاکھ روپے مالیت کے ٹھیکے میں ٹھیکیدار نے غیر معیاری ٹف ٹائل استعمال کی ہے جس کی وجہ سے گلیاں بیٹھ گئی ہیں۔