صفا گولڈ مال کرپشن کیس احتساب عدالت نے نیب کو ریفرنس مکمل کرنے کی مہلت دے دی
اسلام آباد (نا مہ نگار) اسلام آبادکی احتساب عدالت نے صفا گولڈ مال کرپشن کیس میں نیب کی استدعا منظور کر تے ہوئے ریفرنس مکمل کرنے کے لیے مہلت دے دی ہے مقدمے کی مزید سماعت 16فروری کو ہو گی۔ سی ڈی اے کے 5اہلکاروں کے خلاف کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی تو ملزمان غلام مرتضی اور 4دوسرے اہلکار عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب پراسیکوٹر نے نیب ریفرنس مکمل کرنے کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا کی۔ عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16فروری تک ملتوی کردی ۔