فٹنس ایپ کی مدد سے امریکی فوجی اڈوں کی معلومات عیاں
نیویارک /واشنگٹن(این این آئی+نوائے وقت رپورٹ)فٹنس ٹریکنگ ایپ سٹراوا کا استعمال سیکورٹی خدشات میں اضافے کا سبب بن گیا ہے، دنیا بھر میں مختلف فوجی اڈوں کے نقشے عیاں ہو گئے ہیں۔ امریکی فوج کے ترجمان کے مطابق وہ اس ایپ کی مدد سے بننے والے ہیٹ میپ کا جائزہ لے رہے ہیں۔سٹراوا ایپ صارفین کے موبائل فون کی گلوبل پوزیشننگ سروس یعنی جی پی ایس کی مدد سے انکی ورزش کرنے کی سرگرمیوں کو ریکارڈ کرتی ہے۔