پی ایس ایل تھری کیلئے فرنچائز نے متبادل کرکٹرز کا انتخاب کرلیا
لاہور(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)تھری کیلئے فرنچائز ٹیموں نے متبادل کرکٹرز کا انتخاب کرلیا۔ مچل جونسن،کارلوس براتھویٹ، اینجلو میتھیوز، لیوک رائٹ اور سمنز کی جگہ نئے نام شامل ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق انگلش فاسٹ بالر ٹائمل ملز کو مچل جونسن کی جگہ کراچی کنگز میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ لیوک رائٹ کی جگہ جو ڈینلی اور لینڈل سمنز کی جگہ کولن منرو کراچی کے سکواڈ کا حصہ ہوں گے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کارلوس براتھویٹ کی جگہ جوفرا آرچر کو ٹیم کا حصہ بنا لیا،لاہور قلندرز میں اینجلو میتھیوز کی جگہ اینٹن ڈیوچچ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا۔