پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل کے سربراہ جسٹس اصغر حیدر مستعفی ہوگئے
لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل کے سربراہ جسٹس اصغر حیدر مستعفی ہوگئے۔ جسٹس (ر) اصغر حیدر نے اپنے مستعفی ہونے کے فیصلے سے پی سی بی حکام کو آگاہ کر دیا ہے ذرائع کے مطابق جسٹس ( ر) اصغر حیدر نے استعفی پراسکیوشن جنرل نیب کا عہدہ سنبھالنے کے باعث دیا۔ جسٹس اصغر حیدر کے مستعفی ہونے سے شاہ زیب حسن کیس کی سماعت میں کچھ دن کی تاخیر کا امکان ہے اب چیئرمین پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل کے لئے نیا سربراہ مقرر کریں گے جسٹس (ر) اصغر حیدر کی سربراہی میں ٹربیونل نے شرجیل خان ،خالد لطیف اور ناصر جمشید کو سزائیں سنائیں۔