نامعلوم شخص کے ہاتھوں قتل ہونیوالا معروف تاجر ٹیکسلا میں سپر د خاک
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)موضع گانگوکی معروف شخصیات حاجی طاہرقریشی،اورناصرقریشی کے چچازادبھائی UBLٹیکسلاکینٹ کے سابق منیجر،ریلوے روڈٹیکسلاکے معروف تاجرمقتول فیاض قریشی کواپنے گائوںکے مقامی قبرستان میںسپردخاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میںزندگی کے مختلف شعبوںسے متعلق ھزاروں افراد نے شرکت کی،گاوںکاہرشخص مقتول فیاض قریشی جوکہ ایک بے ضررشخصیت کے
مالک تھے،بے گناہ قتل پرسخت افسردہ دیکھاگیا،لوگوںکی بہت بڑی تعدادقریشی فیملی سے اس اتنے بڑے سانحہ پرگہرے دکھ کااظہارکرنے کے ساتھ ساتھ دلی ہمدردی کااظہارکررہی تھی،یادرہے کہ گزشتہ رات ریلوے سٹیشن کے قریب فیاض قریشی اپناکریانہ سٹوربندکرکے اپنی گاڑی میںسوارہونے لگے تھے کہ توکسی نامعلوم شخص نے ان پرفائرکرکے انہیںموت کے گھاٹ اتاردیاتھا،پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے،تاہم ابھی اس واردات کے بارے میںکسی پیش رفت کی کوئی اطلاع نہیں،دریںاثناء ٹیکسلابارایسوسی ایشن کے صدرسیدرضوان حیدرایڈوکیٹ نے اس واقعہ پرسخت غم وغصہ کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ٹیکسلاکے علاقہ میںسٹریٹ کرائمزکی بڑھتی ہوئی وارداتوںسے عوام کے اندرسخت عدم تحفظ پایاجاتاہے،انہوںنے علاقہ بھرمیںاس نوعیت کی وارداتوںکاسدباب کرنے کیلیئے ٹھیکری پہرے کے نظٓام کوبحال کرنے کی تجویزپیش کی ہے،ٹیکسلابارکے صدرنے حسن ابدال کے معروف قانون دان عبدالمنان کی رہائش گاہ پرحملہ کی پرزورمذمت کرتے ہوئے حملے کے دوران انکے جوانسال بیٹے کوقتل کرنے کے واقعہ کوبھی تحصیل حسن ابدال انتظامیہ اورپولیس کی نااہلی قراردیا،انہوںنے عبدالمنان ایڈوکیٹ سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے قاتلوںکی جلدازجلدگرفتاری کابھی مطالبہ کیا۔