تحصیل ٹیکسلاکے متصل جڑواںدیہات پر چوروں،ڈاکوئوں کی یلغار
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)تحصیل ٹیکسلاکے متصل جڑواںدیہات جوکہ تھانہ باہترپولیس کی عمل داری میں شمار کیئے جاتے ہیں،گزشتہ تین ہفتوںسے چوروں، ڈکیتوں کے منظم گروہ کی یلغارکی زد میں ہیں، موضع بھلوٹ کے نمبردار معروف زمیندار ملک عمران نوازش خان،حلقہ کونسلر محمد ریاض، اور حاجی محمداکرم کی زیر قیادت ایک وفدنے نمائندہ نوائے وقت کوبتایاکہ ہمارے دیہات موضع بھلوٹ،موضع تربیٹھ، اور موضع جوہدھ، جوکہ تھانہ باہترپولیس کی حدودمیںشامل ہیں، تاہم گزشتہ تین چارہفتوںسے تینوں دیہاتوں میں آئے روز، چوری ڈکیتی کی وارداتوںکے نتیجہ میں متعدد گھرانے اپنے مال متاع سے محروم ہوچکے ہیں،اوراس ضمن میں جب تھانہ باہترپولیس کے انچارج ودیگرذمہ داران سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جائے،توعام لوگوںکی فریادتک سننا گوارہ نہیںکیاجاتا،انہوںنے کہاکہ متذکرہ دیہات کے غریب اورسادہ لوح لوگ جب دن بھردوسرے علاقوں میں مزدوری کرنے کے بعدشام کے اوقات میں اپنے گھروں کا رخ کرتے ہیں،تونامعلوم ڈکیت اور چور، جوکہ مسلح ہوتے ہیں، ان مزدور، غریبوں کو اپنی کاروائی کانشانہ بناڈالتے ہیں ، وفد نے بتایاکہ ڈی پی او اٹک کوبھی متاثرہ دیہاتوںکے عوام کی فریاد سے آگاہ کیا جا چکاہے،تاہم تھانہ باہترپولیس کے کانوں پرجوںتک نہیں رینگ سکی،نوازش خان نمبردارنے RPO راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ وہ مداخلت کرکے موضع بھلوٹ، موضع تربیٹھ اورموضع جوہدھ میںمسلح ڈکیتوں اور چوروں کی منظم وارداتوں کا سدباب کرنے کیلئے اپنی ماہرانہ کامیاب تاریخ کوایک بارپھرزندہ کریں۔