حکومت پنجاب ہر کسان کو کارڈ جاری کیا جائے گا ، محمد اسلم
چکوال(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر شجاع قطب بھٹی کی زیر صڈارت ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ زرعی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ام جوریہ زرعی پروٹیکشن ،اسسٹنٹ کمشنر چکوال شاہد یعقوب، اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ زاہد خان، بینک کے افسران ،ڈی ایم او چکوال کے علاوہ کاشتکاروں کے ممبران نے شرکت کی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اسلم نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب ہر کسان کو کسان کارڈ جاری کیا جائے گا اور کسانوں کو موبائل فون سم کے ساتھ دئیے جائیں گے اور انہیں زراعت کو بہتر بنانے ک لیے بذریعہ میسج طریقہ کار بھیجے جائیں گے جس پر عمل کر کے کاشتکاری کو مزید بہتر بنایا جائے گا، انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ کسانوں کی رجسٹریشن کا ٹارگٹ پندرہ ہزارمیں سے تیرہ ہزار دو سو اکیانوے کی رجسٹریشن کا عمل ہو چکا ہے اور دو لاکھ چالیس ہزار کسانوں میں سے اب تک چالیس ہزار کسانوں کو سم امدادی رجسٹریشن میں رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے۔