کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے حادثہ میں ایک شخص جاں بحق،دو زخمی
تلہ گنگ (نامہ نگار ) تلہ گنگ ٹمن روڈ پر سنگوالہ بس سٹاپ کے قریب کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے حادثہ میں شفقت حسین ساکن ملتان خورد کی بیٹی حادیہ شفقت موقعہ پر جان بحق ، ایک خاتون اور مرد شدید زخمی ہو گئے یہ حادثہ شام کے وقت پیش آیا معلوم ہوا کہ کار سوار لوگ شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے، سنگوالہ بس سٹاپ پر کار اور ٹریکتر ٹرالی آپس میں ٹکرا گئے ٹرالی لکڑیوں سے لوڈ تھی زخمیوں میںکار ڈرائیور دوست محمد وولد خان محمد اور ناہید بیگم زوجہ مستنصر حسین شامل ہیں زخمیوںہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے