میانوالہ روڈ پر کھنڈہ موڑکے قریب نوجوان کی نعش بر آمد
پنڈی گھیب (نامہ نگار )میانوالہ روڈ پر کھنڈہ موڑکے قریب 26 سالہ نوجوان کی نعش بر آمد ،یونین کونسل کھنڈہ کا رہائشی ساجد نامی 26سالہ نوجوان کی نعش الصبح پنڈی گھیب شہر سے 5 کلومیٹر دور کھنڈا موڑکے مقام پر کھائی میں موجودتھی اور جائے وقوعہ کے قریب اسکا موٹر سائیکل بھی موجودتھا راہگیروں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی جہاں پرکرائم سین فرانزک ٹیم کے افسران نے نعش کے نمونے اور دیگر شواہدات اکٹھے کیئے راہگیروں کی اطلاع کے مطابق رات گئے مذکورہ نوجوان تیز رفتاری میں موٹر سائیکل پر قابو نہ پاسکا اور کھائی میں جاگرا جہاں دماغ پر چوٹ لگنے کیوجہ سے نوجوان کی موت واقع ہو ئی جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر موجودتمام شواہدات اکٹھے کرکے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ۔