موٹر سائیکل اورکار میں تصادم ایک شخص جاں بحق،دو زخمی
چکوال( نامہ نگار)چکوال کلر کہار روڈ پر قصبہ بھون کے قریب موٹر سائیکل اور سوزوکی کے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ موٹر سائیکل پر سوار دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ تیز رفتار سوزوکی جسے ڈرائیور غفلت اور لاپرواہی سے چلا رہا تھا جس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار دلدار ایک شخص موقع پر جاںبحق جبکہ جہانگیر کو ریسکیو1122نے شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر چکوال منتقل کیا۔ حادثہ بھون بائی پاس پر پیش آیا۔