کشمیری تکمیل پاکستان کی جدوجہد کر رہے ہیں: عبدالرحمن مکی
لاہور (خصوصی نامہ نگا ر)جماعۃ الدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی نے کہا ہے کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔پاکستانی قوم ان کی تحریک میں شانہ بشانہ شریک ہوں۔ حکمران کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اُٹھائیں۔آزادی کشمیرکیلئے عملی اقدامات اٹھانا بہت ضروری ہے۔ بانی پاکستان نے کشمیر کو شہ رگ کہا تھامقبوضہ جموں کشمیر کی آزادی سے ہی پاکستان میں استحکام ممکن ہے۔ کشمیر و فلسطین کی آزادی اتحاد امت سے ہی ملے گی۔مسلم ملکوں کو اپنے دفاع کے لئے کھڑا ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹھا پنڈ پارک میں اتحاد امت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ابوالہاشم ربانی، محبوب عالم ،حافظ ابتسام الرحمن، حافظ حبیب الرحمن ودیگر نے خطاب کیا۔حافظ عبدالرحمان مکی نے کہا کہ کشمیر و فلسطین کے بچے امت مسلمہ کے بچے ہیں۔وہاں لٹتی عصمتوں کا دفاع ہمارا مقصد حیات ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ بھارت کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے اور ہمارے حکمران اسی بھارت سے دوستی کے خواہاں ہیں۔ بلوچستان میں جو لوگ علیحدگی کی تحریکیں چلا رہے تھے،جماعۃ الدعوۃ نے وہاں خدمت خلق کا کام کیا جس کہ وجہ سے سبزہلالی پرچم لہرایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگنے شروع ہوگئے ہیں۔گلگت بلتستان،اندرون سندھ بھی خدمت و دعوت کے ذریعے ملک میں اتحاد قائم کیا اور دشمنوں کی مذموم سازشیں ناکام بنائیں۔