پنجاب حکومت نے 13 افسروں کے تقرر و تبادلہ کے احکامات جاری کر دیئے
لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 13 افسران کے تقرر و تبادلہ کے احکامات جاری کئے ہیںجبکہ دوافسران کے تبادلوں کے احکامات منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔احکامات کے مطابق او ایس ڈی مہر محمد حیات لک ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سیالکوٹ ،ظفر علی ملک اے سی جلال پور پیروالا، محمد رشید کو کلکٹر کنسالیڈیشن ساہیوال ، شاہد ندیم اے سی کوٹلی ستیا ں ، سیف اللہ ساجد او ایس ڈی، اسد عباس مگسی اے سی کو ٹ اددو، محکمہ اوقاف میں اپ گریڈ ہونے والے محمد صدیق کو سیکشن افسر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، ڈی ایم او فیصل آباد مصور احمد خان کو اے سی (ایچ ار اینڈ کوارڈی نیشن) فیصل آباد، محمد عثمان اکرم ڈی ایم او فیصل آباد، عمران منیر کی خدمات ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن ایسٹیبلشمنٹ پنجاب کے سپرد، شرجیل شاہد سیکشن افسر فنانس، حامد ناصر گورایہ سیکشن افسر سکولز اور آصف اقبال کو ڈی ایم او پاکپتن تعینات کر دیا جبکہ جنرل اسسٹنٹ (ریونیو) اٹک محمد فاروق اکمل ا ور سیکشن آفسر ویمن سید حیدر علی شاہ کے تبادلے کے احکامات منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔