تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی پارٹی بن چکی ہے،چنگیز خان
حضرو( نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف شمالی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری و خادم چھچھ چنگیز خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نے جو اعتماد مجھ پر کیا ہے اس پر پورا اتروں گا تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی پارٹی بن چکی ہے2018کے الیکشن میں تحریک انصاف اٹک سمیت ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی عمران خان نے قوم کو شعور دیا چھچھ کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے بطور اے سی اور آفیسر پاسپورٹ آفس چھچھ کے عوام کے مسائل ترجیہی بنیادوں پر حل کئے تھے عوامی مسائل کے حل کیلئے سیاست کے میدان میں قدم رکھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوائنٹ سیکرٹری کا عہدہ ملنے کے سلسلے میں مبارک باد دینے آئے ہوئے اہلیان چھچھ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سائیں دلنواز خان،خان بھائی ،ملک نسیم،عاقب خان علی زئی کے علاوہ دیگر پارٹی کارکن موجود تھے، چنگیز خان نے کہا کہ قیادت کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے جوائنٹ سیکرٹری شمالی پنجاب کا عہدہ دیا اب قیادت کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے تحریک انصاف کی قوت میں اضافے کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کروں گا، اس موقع پر معززین علاقہ نے چنگیز خان کوتحریک انصاف شمالی پنجاب کا جوائنٹ سیکرٹری کا عہدہ ملنے پر ان کو مبارک باد دی ۔