سوشل میڈیا پر سابق بیوی کی تصاویر اپ لوڈ کرنے والے ملزم کے وکلاء بحث کیلئے طلب
لاہور(وقائع نگار خصوصی)سیشن کورٹ نے شوشل میڈیا پر سابق بیوی کی تصاویرز اپ لورڈ کرنے والے ملزم عامر کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرلیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم عامر کی درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سابق بیوی جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے۔غیراخلاقی تصاویرز کو اپ لوڈ نہیں کیا۔درخواست گزار نے مزید کہا کہ ایف آئی اے حکام نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا،عدالت درخواست ضمانت منظور کرنے کے احکامات جاری کرے۔عدالت نے ملزم کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ؒ