گاڑی کی ٹکر سے نوجوان‘ بھاٹی گیٹ میں ایک شخص پراسرار طور پر ہلاک
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ بھاٹی گیٹ کے علاقہ سے 38سالہ نامعلوم شخص پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوا دی معلوم ہوا ہے کہ میٹروپل کے قریب لاش کو دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دے دی جس پر پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا۔ تھانہ ہنجروال کے علاقہ میں تیز رفتار گاڑی نے 20 سالہ موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس سے نوجوان ہلاک ہو گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ رانا ٹائون کا رہائشی ماجد کام پر جا رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔