فیروز والہ: 15 جواری گرفتار، دائو پر لگی رقم برآمد
فیروز والہ (نامہ نگار) شاہدرہ اور سرکل فیروز والا مریدکے پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر جوا کھیلتے ہوئے پندرہ ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہوئی ہزاروں روپے کی رقم اور موبائل برآمد کرلئے۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔