منشیات کے تین ملزموں کو جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانے کی سزا
فیروز والہ (نامہ نگار) تحصیل فیروز والہ کی دو عدالتوں نے زیر سماعت منشیات اور چوری کے مقدمات کے فیصلے سناتے ہوئے تین ملزموں کو منشیات کے مقدمات میں ایک ایک سال قید اور پندرہ پندرہ ہزار روپے جرمانے کی سزا دی۔ جبکہ چوری کے مقدمہ میں ملزم کو دو سال قید کی سزا کا حکم سنایا۔