فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جعلی لائسنس انسپکٹر بن کر رقم بٹورنے والا گرفتار
لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس سیل نے خفیہ کاروائی کر کے فریاد علی نامی جعلی لائسنس انسپکٹر بن کر لوگوں سے پیسے وصول کرتے رنگے ہاتھوں پکڑکر تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس کے حوالے کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویجیلنس ٹیم نے خفیہ کاروائی کر تے ہوئے جعلی فوڈ لائسنس آفیسر گرفتار کر لیا۔ فریاد علی جو کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی میں ہی لا ئسنسنگ برانچ میںبطور کمپیوٹر آپریٹر ڈیلی ویجز کی ملازمت کرتا رہا ہے نے جعلی طریقہ سے اپنالا ئسنسنگ آفیسر کا کارڈ بھی بنا رکھا تھا اور خود کو لائسنسنگ آفیسر ظاہر کر کے لوگوں سے پیسے بٹورتا تھا ۔ فریاد علی کی مشکوک حرکات اور لوگوں کی شکایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس سیل نے خفیہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور ویجیلنس آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کروا کے تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا ۔فریاد علی کمپیوٹر آپریٹر کے طور پر ڈیلی ویجز ملازم، خود کو لائسنسنگ آفیسر ظاہر کرتا تھا، پولیس کے حوالے کر دیا