ڈائریکٹرجنرل نیب محمد شکیل ملک کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(نامہ نگار)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے ڈائریکٹرجنرل(ایچ آر ایم)نیب محمد شکیل ملک کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں توسیع نہ کرتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محمد شکیل ملک ڈائریکٹرجنرل(ایچ آر ایم)نیب عہدے پر ڈیپوٹیشن پر تعینات تھے جس کی مدت ختم ہو گئی تھی جس میںچیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں توسیع نہ کرتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔