کینٹ بورڈز کا پرائیویٹ سکولوں کی بندش کا فیصلہ تعلیم دشمن اقدام ہے
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)کینٹ میں واقع 1200 سکولوں کی جملہ تنظیموں کا نمائندہ ا ہنگامی جلاس دارارقم سکول ویسڑیج کیمپس راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں راولپنڈی اسلام آباد ، لاہور، واہ کینٹ، اور اٹک کی تنظیموں کے نمائندہ فیصلے کی غلط تشریح کی مذمت کی گئی اورپرائیویٹ سکولوں کی بندش کے فیصلے کو قرار واقعی مذمت اور تعلیم دشمن اقدام قرار دیا گیا۔ اور اسکی سنگینی اور حساسیت کو موضع بحث بنایا گیا۔کینٹ بورڈز کے حالیہ اس فیصلے کو سکولوں ،اساتذہ ، طلبا اور والدین کیلئے تعلیمی و معاشی قتل قرار دیا گیا ۔ اجلاس میں پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشنز کی طرف سے ایک قراردادپیش اور متفقہ طور پر منظور کی گئی ۔ جس میں وزیر اعظم پاکستان ، چیف جسٹس آف پاکستان اورچیف آف آرمی سٹاف سے بھرپور اپیل کی گئی کی اس فیصلے کی ہولناکی کا اندازہ کرتے ہوئے اور بطور خاص ، سالانہ امتحانات کے اس وقت، اس فیصلے پر عمل درآمد کو فی الفوررکوانے کا مطالبہ کیا گیا اور استدعاکی گئی ہے کہ ارباب اختیار ہوش کے ناخن لیں اور تعلیم جیسے مقدس شعبے کو اسطرح تباہ و برباد نہ کیا جائے۔ خدشہ ہے کہ ان اداروں میںپڑھنے والے طلبہ و طالبا ت کا قیمتی سال ضائع نہ ہو جائے ۔ملک ابرار احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کینٹ بورڈز کی طرف سے یکطرفہ کاروائی کے عمل پر تنقید کی اور اس کو ناقابل عمل فعل قرار دیا۔ اوراس سنگین مسئلے کو سینیٹ کی ڈیفینس کمیٹی اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں پرزور طریقے سے اٹھانے کا یقین دلایا اور کینٹ بورڈزکی طرف سے کسی بھی پرائیوٹ سکول کو حراساں کرنے کے کسی بھی اقدام کو شرم ناک قرارار دیا ۔