سینٹ کی فنگشنل کمیٹی براے ٔ انسانی حقوق کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد(خبر نگار)سینٹ کی فنگشنل کمیٹی براے ٔ انسانی حقوق کا اہم اجلاس آج بروز منگل دن گیارہ بجے چیف سیکرٹری سندھ آفس کراچی میں ہوگا جس کی صدارت کمیٹی کی چیرپرسن سینیٹر نسرین جلیل کریں گی جبکہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی براے قانون و انصاف کا اجلاس بھی آج پارلیمینٹ ہاوس کے کمیٹی روم نمبر1میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیرمین سینیٹر محمد جاوید عباسی کریںگے۔