فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 16 فوڈ آئوٹ لیٹس کے چالان‘ 42 کو نوٹس جاری
اسلام آباد ( وقائع نگار) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے حفظان صحت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 16فوڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش کرتے ہوئے 42کو نوٹس جاری کردئیے ہیں فو ڈ ٹیموں نے چیکنگ کے دوران 50پیکٹس ون ٹو ون گٹکا ، ناقص کیچ اپ اور پچاس گندے برتن ضبط کر کے ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر رورل اسلام آباد نے لوھی بھیر میں چیکنگ کے دوران دو شیشہ سنٹر سیل کردیئے اور مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کی ہے ۔ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے ناقص اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف جاری مہم مزید تیز کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی انسپکشن ٹیموں نے حفظان صحت اور فوڈ قوانین کی خلاف ورزی پر ہوٹلوں کو48نوٹس جاری کئے۔ ناقص کیچ اپ اور گندے برتن ضبط کر کے کاروائی کی ہے۔ٹیموں نے 230فوڈ آوٹ لیٹس کی انسپکشن کی ہے اور ہائی جین اور فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر16فوڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش کئے ہیں۔حفظان صحت اصولوں کی خلاف ورزی پر ہوٹلوں ریسٹورنٹس کو نوٹس جاری کئے ہیں ۔ چیکنگ کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کے دس نمونہ جات تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوائے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام فوڈ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ حفظان صحت کے قوانین کی پابندی کریں اور صفائی کے انتظامات اور اشیاء خوردونوش کی کوالٹی یقینی بنائیں، ورکرز کی باقاعدہ ویکسی نیشن کرائی جائے ورنہ فوڈ سیفٹی قوانین کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی۔ ڈرگ انسپکٹر سردار شبیر احمد نے ڈرگ آوٹ لیٹس کی 10 انسپکشن کیںاور دوسمپل لیبارٹری بھیجے ۔ انھوں نے ڈرگ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈرگ قوانین کی پابندی یقینی بنائیں ورنہ سخت کاروائی کی جائے گی ۔