جدید علوم سے آراستہ نوجوان پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں : گورنر رفیق رجوانہ
اسلام آباد(نا مہ نگار) گورنر پنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ جدید علوم سے آراستہ اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار نوجوان نسل پاکستان کا اصل چہرہ ہیں اور ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں اور اس بات کی گواہی ہیں کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔ پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مثبت اور تعمیری سوچ ہی عملی زندگی میں کامیابی کا واحد راستہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائی ٹیک یونیورسٹی کے تیسرے کانووکیشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں مایوسی پھیلانے والے عناصر ہماری نوجوان نسل کو گمراہ نہیں کرسکتے کیونکہ نوجوان ملک کو درپیش اور عصرحاضر کے چیلینجز سے نبردآزما ہونے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں- انہوں نے کہا کہ پاک افواج کی لازوال قربانیوں کے ساتھ ساتھ پولیس اور عام شہریوں نے جان کے نذرانے پیش کرکے ملک میں امن قائم کیا ہے اور دہشت گردی کو ناکام بنایا - انہوں نے کہا کہ ہماری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم بچوں اور باچہ خان یونیورسٹی کے نوجوان طلباءکی قربانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتی جن کی وجہ سے ملک میں امن کی فضاءبرقرار ہوئی جس کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا- گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے اور ڈگریاں حاصل کرنے والے نوجوانوں کو چاہیئے کہ عملی زندگی میں قدم رکھتے ہوئے پاکستان کے احسان کو کبھی نہ بھولیں اور ملک کے غریب عوام کو ہمیشہ یاد رکھیں- انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے۔
گورنر رفیق