عاصمہ قتل ازخود کیس ‘ سماعت آج چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا
اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان میں عاصمہ قتل ازخود کیس کی سماعت (آج) منگل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا- اس سلسلے میں آئی جی پولیس خیبر پختونخوا اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں-چیف جسٹس ثاقب نثار بنچ کی سربراہی کریں گے دیگر ممبران میں جسٹس عمر عطاءبندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں-یاد رہے کہ 17 جنوری کے روز مردان کے ضلعی ناظم نے دعویٰ کیا تھا کہ 2 روز قبل یعنی 15 جنوری کو قتل کرکے کھیتوں میں پھینکی گئی 4 سالہ بچی عاصمہ سے زیادتی کی گئی جو پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ثابت ہوئی تاہم پولیس نے بچی سے زیادتی کا معاملہ مسترد کردیا تھاتاہم عاصمہ قتل کیس کی تحقیقات کےلئے کے پی کے حکومت کی جانب سے بھیجے گئے اور شواہد کا پنجاب فورنزک ایجنسی میں ڈی این اے کیا گیا جس میں بچی سے زیادتی ثابت ہوگئی۔
عاصمہ کیس