عمران نے ہیلی کاپٹرز پر 74 گھنٹے سفر کیا، 21 لاکھ خیبر پی کے حکومت نے ادا کئے، ذرائع کا دعویٰ‘ شاہ فرمان کی تردید
اسلام آباد (این این آئی + نوائے وقت رپورٹ) عمران خان نے خیبر پی کے حکومت کے دو ہیلی کاپٹرز پر 74 گھنٹے تک سفر کیا۔ عمران خان متعدد بار ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بنی گالہ سے پشاور، کوہاٹ، مردان، بٹگرام، چکدرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، چترال، سوات اورنتھیاگلی کے سفر کئے۔ عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے اخراجات کی مد میں خیبر پی کے حکومت نے 21 لاکھ روپے کی رقم ادا کی۔ اگر یہ سفر پرائیویٹ ہیلی کاپٹرز میںکئے جاتے تو انکے اخراجات کروڑوں روپے بنتے تھے۔ وزیر اطلاعات خیبر پی کے شاہ فرمان نے کہا ہے کہ عمران ہیلی کاپٹر میں کبھی تنہا نہیں گئے۔ ان کے ساتھ ہمیشہ وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک ہوتے ہیں۔