پاکستان‘ اٹلی کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمشن کا روم میں اجلاس شروع‘ آج مختلف پروٹوکول معاہدوں پر دستخط ہونگے
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور اٹلی کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمشن کا دو روزہ اجلاس اٹلی کے شہر روم میں شروع ہو گیا۔ 2روزہ اجلاس میں وزیرمملکت برائے خزانہ اقتصادی امور رانا محمد افضل خان پاکستان وفد جبکہ اٹلی کے وفد کی قیادت نائب وزیرخزانہ ترقی ایون سکالفورٹو کر رہے ہیں۔ 2 روزہ ایجنڈا آئٹم پر تبادلہ خیال کے بعد آج دونوں ممالک کے درمیان مختلف پروٹوکول معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ دونوں ممالک اپنے اپنے ممالک کی معاشی کارکردگی اور ترقی کے اہداف کا جائزہ لیںگے۔ دونوں ممالک ٹیکسٹائل‘ جوتوںاور جیولری کی صنعت کو بڑھانے کے تین منصوبوں پر دستخط کریں گے۔ پاکستان اور اٹلی کی تجارتی ترقی کی تنظیمیں بھی آپس میں معاہدوں پر دستخط کریں گی۔
پاکستان اٹلی اجلاس